ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رام نگر :  مچھلی شکار کرنے گئے ہوئے 2 لڑکے جھیل میں غرقاب 

رام نگر :  مچھلی شکار کرنے گئے ہوئے 2 لڑکے جھیل میں غرقاب 

Tue, 11 Apr 2023 16:29:57    S.O. News Service

رام نگر، 11 / مارچ (ایس او نیوز) ہورے ہلّی کے مارسندرا گرام میں جھیل میں مچھلی کا شکار کرنے پہنچے ہوئے دو لڑکے غرقابی کی وجہ سے فوت ہوگئے ۔ 
    
 ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق فوت ہونے والے لڑکوں کے نام محمد اسماعیل (13 سال) اور آفریدی (12 سال)  ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ شہر کے مسجد سرکل کے پاس رہنے والے تین دوست گرمیوں کی تعطیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مچھلی کا شکار کرنے کے لئے قریبی جھیل پر گئے تھے ۔ اس دوران ایک لڑکا پانی میں ڈوبنے لگا تو دوسرے نے اس کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے پانی میں اتر گیا ۔ ان دونوں کو پانی میں غرق ہوتے دیکھ کر تیسرا لڑکا خوفزدہ ہوگیا اور وہ موقع پر سے فرار ہوگیا ۔ اس دوران وہاں قریب ہی کام کر رہے کچھ لوگ بچوں کی مدد کے لئے دوڑ پڑے مگر تب تک دونوں موت کا شکار ہوچکے تھے ۔ 
    
مقامی لوگوں نے پولیس کو اس معاملہ کی خبر کر دی تو فوری طور پر پولیس کے علاوہ فائر بریگیڈ کا عملہ جائے واردات پر پہنچ گیا اور دونوں لڑکوں کی لاشیں جھیل سے باہر نکالی گئیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ فوت ہونے والے دونوں بچوں کے والدین عمرہ کے سفر پر گئے ہوئے ہیں ۔ اس واقعہ کی وجہ سے علاقہ میں سخت دکھ اور سوگ کا ماحول دکھائی دیا ۔


Share: